یخ طریقت نیر ملت زینت مشیخیت حضرت الحاج

شاہ عمار احمد احمدی عرف نیر میاں صاحب قبلہ

موجودہ سجادہ نشین حضور شیخ العالم قدس سرہٗ

NayyareMillat-e1499594726746-300x267.jpg

زینت مسند شریعت رونق بزم طریقت شمع محفل رشد و ہدایت بقیۃ السلف حجۃ الخلف نیر ملت حضرت الحاج شاہ عمار احمد احمدی چشتی صابری معروف بہ نیر میان صاحب قبلہ اپنے دادا شیخ الآفاق حضرت شاہ آفاق احمد احمدی رحمۃ اﷲ علیہ کی وفات سے تقریباً ۳؍ماہ قبل سجادہ نشین حضور شیخ العالم منتخب ہوئے اور ان کی وفات کے بعد مسند سجادگی پر رونق افروز ہوئے۔ آپ کی ولادت 

۱. شیخ الصادقین قدوۃ السالکین حضرت شیخ عارف احمد احمدی چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین اول حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (انوارالعیون، مرآۃالاسرار، اخبارالاخیار، بحر زخار، خمخانہ تصوف، شہر حق)

۲. شیخ الاسلام عارف ربانی حضرت شیخ محمداحمد احمدی چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین دوم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (انوارالعیون، مرآۃ الاسرار، بحرذخار)

۳. شیخ الشیوخ عمدۃ الواصلین حضرت مخدوم شیخ اولیاء احمد احمدی چشتی صابری عرف شیخ بدّھ چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین سوم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (مرآۃ الاسرار، بحرزخار)

۴. شیخ الاصفیاء حضرت شیخ پیر اولیااحمد احمدی چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین چہارم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ قدس سرہٗ۔ (مرآۃالاسرار، بحر ذخار)

۵. قطب الاقطاب حضرت مخدوم شیخ قطب الدین احمد احمدی چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین پنجم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (مرآۃالاسرار، بحر ذخار)

۶. مخدوم الاولیاء ہم شبیہ شیخ العالم حضرت شیخ حمید احمد احمدی چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین ششم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (مرآۃالاسرار، بحرذخار)

۷. شیخ الواصلین حضرت شیخ سلیم احمد احمدی چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین ہفتم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (بحرزخار، مخطوطات)

۸. سراج السالکین حضرت شیخ محمد عارف ثانی احمد احمدی عرف شیخا پیر چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین ہشتم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (بحرزخار)

۹. اشرف المشائخ استاذ الاساتذہ حضرت شیخ محمد اشرف احمد احمدی عرف پیر اچھے چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین نہم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (بحر ذخار، بانی درس نظامی ملا نظام الدین)

۱۰. شیخ الکاملین حضرت شیخ محمد عطاء اللہ احمد احمدی عرف پیر بساون چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین دہم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (بحرذخار، جہان حق)

۱۱. شیخ الدھر حاجی الحرمین حضرت حاجی شاہ احمد احمدی زماں چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین یازدہم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (بحر ذخار، شخصیت و سیرت)

۱۲. شیخ السالکین محب الفقراء حضرت شیخ شاہ فقیر احمد احمدی چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین دوازدہم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (نورالقلوب)

۱۳. شیخ الشیوخ ولی کبیر حضرت شیخ شاہ علی احمد احمدی چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین سیزدہم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (نورالقلوب، انوارالرحمن، شخصیت اور سیرت)

۱۴. شیخ العارفین رئیس المتقین حضرت شاہ دُرویش احمد احمدی چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین چہاردہم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (تذکرہ مشائخ قادریہ برکاتیہ رضویہ، تاج الفہول نمبر ماہنامہ مظہر حق بدایوں)

۱۵. ممدوح المشائخ مخدوم العلماء حضرت حاجی شاہ التفات احمد احمدی چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین پنج دہم حضورشیخ العالم قدس سرہٗ۔ (شخصیت و سیرت قدیم نسخہ، جاء الحق و زھق الباطل، انورالرزاقیہ، حیات بشیر، شخصیت و سیرت، ماہنامہ سنی دنیا بریلی دسمبر۲۰۰۸ء ؁، ماہنامہ اشرفیہ جنوری۲۰۰۸ء ؁، اہل آفاق کے تاثرات، روزنامچہ شاہ مبین احمد فاروقی قلمی)

۱۶. شیخ الاحیاء والاصفیاء موصوف بہ چشمت ظاہر و باطنہ حضرت شاہ حیات احمد احمدی چشتی صابری قدس سرہٗ سجادہ نشین شش دہم حضور شیخ العالم قدس سرہٗ۔ (شخصیت و سیرت قدیم نسخہ، خانوادہ شیخ العالم کا اجمالی تعارف، اہلِ آفاق کے تاثرات روزنامچہ شاہ مبین احمد فاروقی قلمی، جاء الحق و زھق الباطل)

 ۱۹۶۱ء میں ردولی شریف ہی میں شاہ تمیم احمد بن شاہ آفاق احمد سجادہ نشین کے ہاں ہوئی داد اجان نے اصل نام شاہ عمار احمد اور عرف نیر میاں تجویز کیا۔ چار سال کی عمر میں دادا جان نے خود اپنی نگرانی میں رسم تسمیہ خوانی کرائی۔ مقتدر علماء و مشائخ کی دعوت کی اور ان سے آپ کے لئے دعا خیر حاصل کیا۔  مختصر فہرست سجادگان حضور شیخ العالم قدس سرہٗ

pre%20next%20button_edited.png
girl.jpg
3.jpg
p2.png

SABRI

LECTURE SERIES

JAMIA CHISHTIYA

IN THE LIGHT OF PAST AND PRESENT

CHISHTIYA

GIRLS INTER COLLEGE

چشتیہ گرلس انٹر کالج

عرس بزرگان دین

صابری لیکچر سیریز

فتاویٰ

گیلری

عطیہ

نصاب

رکنیت

نتیجہ

أعوذ بالله من الشيطان الرجيم

بسم الله الرحمن الرحيم
قال اللہ تعالیٰ فی القرآن الکریم
"وَ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ ارۡکَعُوۡا مَعَ الرّٰکِعِیۡنَ ﴿البقرہ ۴۳﴾
"

“اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ (مل کر) رکوع کیا کرو۔”

خانقاہ حضرت شیخ العالم علیہ الرحمۃ کے زیر سایہ چلنے والے ادارہ جامعہ چشتیہ کا قیام سن 2000ء میں ہوا, جسمیں فی الوقت شعبہ حفظ، درس نظامیہ، پرائمری و ہائر سیکنڈر کے تقریباً 1500 طلبہ و طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں. جن میں شعبہ حفظ و درس نظامیہ کے 200 طلبہ کے قیام و طعام کا انتظام جامعہ خود کرتا ہے. علاوہ ازیں جامعہ کے تدریسی و غیر تدریسی 40 ملازمین اور جامعہ کے دیگر اخراجات بهی ادارہ کے ذمہ ہیں.

لہٰذا آپ مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ فطرہ، زکوٰۃ و دیگر عطیات سے جامعہ چشتیہ کی زیادہ سے زیادہ امداد کر صواب دارین حاصل کریں کہ اللہ رب العزت کا فرمان عالیشان ہے کہ:
“جو لوگ ﷲ کی راہ میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال (اس) دانے کی سی ہے جس سے سات بالیاں اگیں (اور پھر) ہر بالی میں سو دانے ہوں (یعنی سات سو گنا اجر پاتے ہیں)، اور ﷲ جس کے
لئے چاہتا ہے (اس سے بھی) اضافہ فرما دیتا ہے، اور ﷲ بڑی وسعت والا خوب جاننے والا ہے۔” (البقرہ-261)

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے… آمین.

بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و سلم.

Jamia Chishtiya

Chishtiya Girls Inter College

Urs of Sufi Saints

Sabri Lecture Series

Fatwa

Gallery

Donate Us

Syllabus

Membership

Results

Certificates

cer1icon.gif
cer2icon.gif